24 فروری 2012 - 20:30

کراچي… قومي اسمبلي کے چھ اور پنجاب اورسندھ اسمبلي کے دودوحلقوں ميں ضمني انتخاب کيلئے پولنگ جاري ہے،جو شام پانچ بجے تک جاري رہے گي. اس دوران کئي مقامات پر بے ضابطگياں بھي ديکھنے ميں آرہي ہيں ،کئي مقامات پر فائرنگ کے واقعات بھي پيش آئے.

ابنا: وہاڑي کے حلقہ اين اے 168 کے علاقے داد کميرا ميں مخالف اميدواروں کے حاميوں ميں فائرنگ کے تبادلے سے دو بچوں سميت 3 افراد زخمي ہوگئے. پوليس نے فائرنگ کے الزام ميں 7 افراد کو گرفتار کرليا . قصور کے حلقے اين اے 140 ميں قلعہ ناتھا سنگھ کے علاقے ميں بھي مخالف اميدواروں کے حاميوں ميں فائرنگ ہوئي.

بدين ميں پي ايس 57 ٹنڈوباگو ميں پولنگ کے دوران سياسي کارکن سرعام اسلحے کي نمائش کرتے ہوئے گاڑيوں ميں پولنگ اسٹيشنز کے چکر لگاتے رہے اور پوليس اہلکارکارروائي کي بجائے خاموش تماشائي بنے رہے. اين اے 9مردان 1 کے بعض حلقوں ميں ووٹر لسٹوں ميں غلط اندراج کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا.

جس پر ووٹرز نے احتجاج کيا. مياں والي ميں پي پي 44 کے علاقہ پائي خيل ميں خواتين کو ووٹ ڈالنے سے روک ديا گيا . مقامي آبادي کا کہنا ہے کہ عمائدين نے خواتين کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا فيصلہ کيا اوريہاں کبھي خواتين کو حق رائے دہي استعمال کرنے کي اجازت نہيں دي گئي . .....

/169